My Chichawatni

A PROJECT TO SHARE OUR CITY ON THE WEB

ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر  

My Chichawatni Website is

اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا

چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض واپس لیے جانے کے بعد اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

 اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا، چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض واپس لیے جانے کے بعد اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض واپس لیے جانے کے بعد اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ چین نے اس سے قبل 4 مرتبہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ چین نے اس معاملے پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا۔ پابندیوں کی یو این کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشت گرد قرار دیا جانا شامل تھا۔

اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس پیش رفت کے باوجود تاہم پاکستان نے کشمیری جدوجہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی ہے۔بھارت اور امریکا کا موقف تھا کہ مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر اور پلوامہ حملے سے جوڑنے سے متعلق تھا۔ یو این کمیٹی کے سامنے بھارت کشمیر کی تحریک حق خوداریت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہو گیا ہے۔پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ و کشمیری جدوجہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے۔پلوامہ و کشمیری حق خوداریت سے مسعود اظہر کا تعلق الگ کرنے کا موقف مان لیا گیا ہے۔واضح رہے امریکا مسعود اظہر کا معاملہ سلامتی کونسل لے کر گیا تھا۔چین کی مخالفت پر مسعود اظہر کا معاملہ واپس یو این کمیٹی میں لے آیا۔یاد رہے کہ بھارت نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں قرار دار پیش کی تھی۔لیکن چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دیا جس سےبھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اور ایسا گذشتہ دہائی میں چوتھی مرتبہ ہوا تھا ۔ دوسری جانب کچھ اطلاعات یہ بھی تھیں کہ مسعود اظہر کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد کے پس منظرمیں درحقیقت بھارت میں ہونے والےانتخابات ہیں۔امریکہ مودی سرکارکو انتخابات سے قبل مسعود اظہر پرپابندی کا تحفہ دینا چاہتا ہے۔ لیکن سلامتی کونسل کے دیگرارکان سیاسی مفادات میں پیش کردہ اس قراردادکی حمایت سے گریزاں تھے۔واضح ہو امریکہکے مسلسل مطالبے پر چین نے اقوام متحدہ کی 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو کالعدم قرار دینے سے متعلق رکاوٹ سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دے دیا تھا۔

The Smart School Chichawatni

Leave a Reply

Close Menu
error: Content is protected !!