My Chichawatni

A PROJECT TO SHARE OUR CITY ON THE WEB

ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر  

My Chichawatni Website is

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سپارکو، محکمہ موسمیات اوروزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی مل کر کریں گے

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سپارکو، محکمہ موسمیات اوروزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی مل کر کریں گے
The Smart School Chichawatni

اب سے عید اور رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سپارکو، محکمہ موسمیات اوروزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی مل کر کریں گے 5رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو آئندہ 10سال کے لیے قمری مہینوں کا کلینڈر جاری کرے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2019ء) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت نے سپارکو، محکمہ موسمیات اوروزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے جو کہ اگلے 10سال کے چاند، عیدین، رمضان اور محرم کے کلینڈر کی تاریخ کا کلینڈر جاری کرے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح ہر سال کھڑا ہونے والا تنازعہ ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ آج رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عصر کے بعد ہو گا جس میں شہادتوں اور ثبوتوں کی مدد سے یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں پہلا روزہ سوموار کو ہو گا یامنگل کو، اس حوالے سے ہر سال رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے لیکن ملک کے کچھ علاقوں میں کمیٹی سے اختلاف کیا جاتا ہے اور ایک دن پہلے روزہ اور عید ین وغیرہ کا اعلان کر دیا جاتا ہے اس طرح ملک میں دو، دو عیدیں ہوتی ہیں اور روزے بھی الگ الگ دن شروع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہو جاتا ہے تاہم اب وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ ایک 5رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات اوروزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہیں اور یہ کمیٹی آئندہ 10سالوں کے لیے قمری مہینوں کا کلینڈر جاری کرے گی۔

Leave a Reply

Close Menu
error: Content is protected !!