My Chichawatni

A PROJECT TO SHARE OUR CITY ON THE WEB

ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر  

My Chichawatni Website is

انگلینڈ اور پاکستان کے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور پاکستان کے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور پاکستان کے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  بدھ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واحد ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پر عزم ہیں کے ایک روزہ سیریز میں بھی پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کرینگے۔
ادھر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ‘تاہم بدقسمتی سے فتح حاصل نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک روزہ سیریز میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ عالمی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 11 مئی کو کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 17 مئی کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔

The Smart School Chichawatni

Leave a Reply

Close Menu
error: Content is protected !!