حکومت نے فی من گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے مقرر کر دی

حکومت نے فی من گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے مقرر کر دی

حکومت نے فی من گند کی امدادی قیت 1800 روپے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قومی تحفظ سید فخر امام اور صوبائی وزیرخوراک عبدالعلیم خان کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیر فخر امام نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔

گندم کی کم سے کم سرکاری امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت نے رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 26 ملین ٹن سے زائد مقرر کیا ہے ۔

وفاقی وزیر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن ملک میں گندم کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔

گندم کادرآمدی تخمینہ 30 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے، 3لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ بھی رکھا جا رہا ہے۔