چیچہ وطنی میں واپڈا ملازمین کورونا وائرس کی زد میں ، محمد نوید کا انتقال

چیچہ وطنی میں واپڈا ملازمین کورونا وائرس کی زد میں ، محمد نوید کا انتقال

چیچہ وطنی میں بھی مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہرشدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ چیچہ وطنی میں حکومتی ایس او پیز پرعمل نہ ہونے کے باعث واپڈا ملازمین کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث لائن مین محمد نوید شاہد نشتر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ مبینہ طور پر اطلاعات کے مطابق ایکسئین واپڈا ، انکے والد اور ڈرائیورسمیت عملے کے بیشتر لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ایکسئین واپڈا نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے اس خطرناک صورت حال پر اعلیٰ حکا م فوری نوٹس لیں اور متعلقہ محکمے واپڈا کے دفاتر کو ڈس انفکٹ کریں تاکہ ملازمین اور عام عوام کی زندگیوں کو بچایا جا سکے